بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی سفارتخانے کے سابق ملازم سمیت 25گرفتار ،شہریت کس ملک کی تھی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(این این آئی)سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تھانہ عمرزئی کے علاقہ محمود آباد اور تھانہ مندنی کے علاقہ ڈھکی سے افغانستان میں بھارتی سفارت خانے کے سابق ا فغانی ملازم اور انکے تین بیٹوں سمیت 25افراد کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی سفات خانے کا سابقہ ملازم خان آغا نے اپنا نام تبدل کر کے نوید خان کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنایا تھا ¾ آپریشن میں مجموعی طور پر 25افراد کو حراست میں لیئے گئے تھے جن میں 5غیر مقامی افراد کو سیکورٹی فورسز نے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، باقی مقامی20افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔ حراست میں لئے گئے افراد سے بھار ی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق تھانہ عمرزئی کے علاقہ محمود آباد اور تھانہ مندنی کے علاقہ ڈھکی میں غیر ملکیوں کی موجودگی کے اطلاع پر سرچ آپریشن رات کی آخری پہر 4بجے شروع کیا گیا جو صبح 9بجے تک جاری رہی ۔ آپریشن کے دوران پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا تھا ، گھر گھر تلاشی کے دوران علاقہ محمود آباد سے افغانی باشندہ خان آغاجسکا نام پاکستانی شناختی کارڈ کے مطابق نوید خان ہے کو تین بیٹوں نور آغا، رحیم اللہ اورخانم اللہ سمیت گرفتار کیا۔ آپریشن کے دوران دیگر21 افراد بھی حراست میں لئے گئے ۔ذرائع کے مطابق خان آغا انکے تین بیٹوں اور ایک غیر مقامی شخص کو سیکورٹی فورسز نے پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ¾ خان آغا کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان منتقل ہونے سے قبل خان آغا افغانستان میں بھارتی سفارت خانے میں ملازم تھا، اسکا ایک بھائی بھی افغانی فوج اور بھارتی سفارت خانے میں کام ملازم رہ چکا ہے جو پہلے ہی پاکستان میں گرفتار ہو چکا ہے ۔ خان آغا پاکستان منتقل ہوا تو عمرزئی کے علاقہ میں رہائش پذیر ہوا اور اپنا نام تبدیل کر کے نوید خان کے نام سے اپنا پاکستانی شناختی کارڈ بنوایا۔ زرائع کے مطابق تھانہ عمرزئی اور تھانہ مندنی کے حدود میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیئے گئے 25افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں تین کلاشنکوف، دو کالا کوف، دو ایس ایم جی، 6پستول ، ایک رائفل اور550مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…