اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری نے پارٹی رہنماﺅں کو ایک بار پھر مفاہمتی پالیسی عمل کر نے کی ہدایت کردی ہے ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زر داری نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیانات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پیپلز پارٹی کے سیاسی رہنماﺅں کو مفاہمتی پالیسی پر عمل کر نے کی ہدایت کی ہے ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زر داری نے رہنماﺅں کو ہدایت کی کہ وہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف سخت بیان بازی کا سلسلہ روک دیں تاکہ اس دور ان مصالحتی معاملات کو آگے بڑھایا جاسکے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماﺅں کی بلاول بھٹو زر داری سے میٹنگ کے بعد وزیر اعظم سے ملاقات کا بھی امکان ہے ۔