بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم ترین گواہ خالد شہنشاہ کاقتل،عزیر بلوچ کے انکشاف نے ہلچل مچادی

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) لیاری گینگ وار کے گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم ترین گواہ خالد شہنشاہ اور ارشد پپو سمیت 400 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں جن میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم ترین گواہ خالد شہشہاہ اور لیاری میں اپنے مخالف گروپ کے سربراہ ارشد پپو سمیت 400 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ عزیر بلوچ نے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ لیاری کے علاقے گھاس منڈی میں چلنے والے جوئے کے اڈے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک بڑا حصہ پولیس افسران اور حکومتی شخصیات کو بھی جاتا تھا ¾ لیاری گینگ وار کے کارندے وارداتوں کے لئے پولیس کی گاڑیاں بھی استعمال کرتے تھے۔ اس کے علاوہ عزیر بلوچ نے لیاری میں کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو پیسوں کے عوض پناہ دینے کا بھی اعتراف کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔ عزیر بلوچ قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کی 50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور 2013 میں کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…