منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

عزیر جان بلوچ کی 5شرائط،بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) رینجرز کے ہاتھوں گزشتہ شب گرفتار ہونے والا لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر جان بلوچ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے 5شرائط پر وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے ۔عزیر بلوچ کا کہنا ہے کہ اس نے سیاسی جماعت کے کہنے پر قتل اور اغوا کی وارداتیں کی ہیں ۔شرائط میں عزیر بلوچ کا کہناہے کہ لیاری میں مقیم اس کے خاندان کے افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ساتھ ہی اس کے اہل خانہ کو بیرون ملک بھجوانے کا انتظام کیا جائے ۔واضح رہے کہ عزیر بلوچ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاچکے ہیں ۔اس سے پہلے عزیر بلوچ کو جعلی دستاویزات پر دبئی جاتے ہوئے انٹرپول نے سال2014میں گرفتار کیا تھا ۔عزیر بلوچ کو پاکستان کی تحویل میں لینے کے لیے سندھ پولیس کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ کی سربراہی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی کھارادر زاہد حسین پر مشتمل ٹیم دبئی گئی تھی تاہم وہ ٹیم ناکام رہی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…