جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

نیٹو اسلحے کی فراہمی،عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد نیا موڑ،سند ھ کی اہم شخصیات بارے اہم فیصلہ ہوگیا

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)نیٹو اسلحے کی فراہی،عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد نیا موڑ،سند ھ کی اہم شخصیات بارے اہم فیصلہ ہوگیا،عزیر بلوچ کی بلاول ہاو¿س میں سرگرمیوں سمیت اہم ملاقاتوں کے ریکارڈ کی تیاری شروع،کراچی میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کو کراچی آپریشن میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ اب اس کی تفتیش اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ تفتیشی اداروں نے عزیر بلوچ کی سیاسی ملاقاتوں کا ریکارڈ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر جان بلوچ سے سندھ کی اہم شخصیات نے ملاقاتیں کیوں کیں۔ کن کن سیاسی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کی۔ ان ملاقاتوں کی وجوہات کیا تھیں۔ تفتیشی اداروں نے اب تمام ریکارڈ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے بیان کی روشنی میں سندھ کی اہم شخصیات سے بھی تفتیش کا امکان ہے۔سیاسی لڑائی کو ختم کرنے کیلئے بھی حکومتی شخصیات نے لیاری میں عزیر بلوچ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ اس کا ریکارڈ بھی تفتیشی اداروں کے پاس موجود ہے۔ صرف سیاسی اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہی نہیں بلکہ لیاری گینگ وار کے زیر استعمال اسلحہ کی تحقیقات بھی اب آگے بڑھ رہی ہیں۔ نیٹو کا اسلحہ پیپلز امن کمیٹی تک کیسے پہنچا۔ نیٹو کا اسلحہ گینگ وار ملزمان کو کہاں سے فراہم کیا گیا۔ کن سیاسی رہنماو¿ں کی سرپرستی میں نیٹو کا اسلحہ ملزمان کو فراہم کیا گیا۔ تحقیقاتی ادارے اب اس کی کھوج لگانے میں بھی جت گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…