منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

نیٹو کا اسلحہ کراچی میں کس کو فراہم کیاگیا،عزیر بلوچ کے انکشاف نے کھلبلی مچادی

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)نیٹو کا اسلحہ کراچی میں کس کو فراہم کیاگیا،عزیر بلوچ کے انکشاف نے کھلبلی مچادی،لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے مزید اہم انکشافات کر دئیے، کالعدم پیپلز امن کمیٹی کو سیاسی سرپرستی میں نیٹو کا اسلحہ فراہم کیا گیا۔ اہم سیاسی رہنماو¿ں نے قبضوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کے لئے استعمال کیا۔ عزیر بلوچ نے بعض رہنماو¿ں کو ملک سے فرار بھی کرانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ گینگ وار کے سرغنہ پر قائم تیس مقدمات کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنے گی۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے مزید اہم انکشافات سامنے آ گئے۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کو نیٹو کا اسلحہ فراہم کیا گیا۔ عزیر جان بلوچ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ سیاسی بنیادوں پر تبادلے و تقرریاں کراتا رہا ہے اور اس نے بعض کرپٹ رہنماو¿ں کو بیرون ملک فرار بھی کرایا تھا۔ گرفتار سرغنہ نے انکشاف کیا کہ اہم سیاسی رہنماو¿ں کی طرف سے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کو نیٹو کا اسلحہ فراہم کیا گیا۔ ایک سیاسی جماعت کا اہم رہنما سرکاری گاڑیوں میں اسلحہ کی ترسیل کرتا تھا۔عزیر جان بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ اسے جیل میں لیاری کا سردار بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی، اسے زمینوں پر قبضے، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کے لئے استعمال کیا گیا۔ عزیر بلوچ کے مطابق اس نے کراچی کے علاقوں گلستان جوہر، کلفٹن اور سرجانی ٹاو¿ن میں زمینوں پر قبضے کرائے۔گینگ وار کے سرغنہ نے خالد شہنشاہ، ارشد پپو، اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین سجاد حسین شاہ سمیت متعدد افراد کے قتل سے متعلق بھی اہم راز فاش کئے۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف قائم تیس مقدمات کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…