لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم نوازشریف کا حلقہ انتخاب این اے 120کافی عرصے سے وہاں کے مکینوں کے لئے مسائل اور مشکلات کا گڑھ بنا ہوا ہے اور توجہ نہ ہونے کے باعث مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کئی بار اس حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتے رہے اس حلقے کے لوگوں کو یہ یقین تھا کہ نوازشریف اس حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے لیکن اس کے الٹ ان کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا یہاں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ اور سردیوں میں گیس کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے۔جنگ رپورٹرپرویز بشیر کے مطابق بہت سے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی بھی لوگوں کی صحت کے لئے مشکل کا باعث بنی ہوئی ہے اس طرح سیوریج اور نکاسی ا?ب مکینوں کے لئے سوہان روح بنا رہتا ہے۔