بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف نے ہمیشہ عمران خان کے سر پر ہاتھ رکھا

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلاح اور بہتری کےلئے ہر سیاسی جماعت سے مک مکا کر سکتے ہیں،حکومت نے پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہیں کئے کیا یہ مک مکا نہیں تھا۔وہ جمعہ کو عمران خان کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولتے ہیں،اپنی باتوں کو چھپانے کےلئے جان بوجھ کر غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، عمران خان وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس دوبارہ غور سے سنیں، وزیرداخلہ نے یہ نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی سے مک مکا ہوا ہے، انہوں نے صرف اپوزیشن لیڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا، کیونکہ خورشید شاہ چوہدری نثار بارے اکثر تنقیدی جملے کہتے رہتے تھے۔ عمران خان کے ذاتی گھر یا یونیورسٹی کے پلاٹ کا معاملہ ہو، میاں نواز شریف نے ہمیشہ عمران خان کے سر پر ہاتھ رکھا۔ عمران کو گھر اور یونیورسٹی کےلئے زمینیں دیں، وزیراعظم نے عمران خان کو بہت فیور کیا، خدا کےلئے قوم سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…