کراچی(نیوزڈیسک)…صوبائی دارالحکومت میں جنونی ماں نے اپنے بچے کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا ۔تفصیلات کے مطابق گاڑی پر گرنے سے بچہ معجزانہ طورپر محفوظ رہا تاہم پر چوٹیں آئی ہیں ۔میڈیا کی جانب سے بچے کو پھینکنے کی وجہ پوچھی گئی تو ماں نے انوکھی منطق بتاتے ہوئے کہاکہ میں نے بچے کو اللہ کے نام پر پھینکا جس پر مجھے کوئی افسوس نہیں ۔بچے کا والد 3سال سے روزگار کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم ہے ۔پولیس نے خاتون کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔