اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار جلد پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر نظر آئیں گے۔اس بات کا انکشاف معروف صحافی اورتجزیہ کار آفتاب اقبال نے اپنے ایک پروگرام کے دوران کیا۔آفتاب اقبال نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے حال ہی میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مک مکا کے مؤقف کی حمایت کی ہے جبکہ اس سے پہلے بھی ان کی جانب سے اس قسم کے اشارے آتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ خوش خیال لوگوں کا یہ مانناہے کہ چودھری نثار مستقبل قریب میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں چودھری نثار سے متعلق کہا تھا کہ میں انہیں بچپن سے جانتا ہوں ، سچ ان کے منہ سے نکل جاتاہے۔قبل ازیں چودھری نثار نے ایک پریس میٹنگ میں پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وفاقی حکومت یعنی ن لیگ سے ناجائز مراعات لی ہیں۔