کراچی(این این آئی )لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے والد کو پاکستان پیپلزپارٹی کے نام نہاد رہنماؤں نے استعمال کیا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عزیر بلوچ کی بیٹی نے انکشاف کیا کہ میرے والد کو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر یوسف بلوچ ،فریال تالپور ،شرمیلا فاروقی اور وزیراعلیٰ سندھ کے فون آتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میرے والد کو انٹرپول نے دبئی سے 13ماہ پہلے گرفتار کیا تھا اور آج رینجرز نے ان کی گرفتاری ظاہر کی ۔ہم رینجرز کے شکر گذار ہیں ۔عزیر بلوچ کی بیٹی نے کہا کہ میری وزیراعظم سے درخواست ہے کہ میرے والد کو تحفظ فراہم کیا جائے ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔