جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے مدت ملازمت میں توسیع کردی توجنرل راحیل شریف کیاکریں گے ؟

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال (نیوزڈیسک) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا ہر صورت بھرپور تحفظ کریں گے ، حکومت نے توسیع دی تو جنرل راحیل کیا کریں گے، وہ کبیروالا میں طلباءکے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس اور مخیر شخصیات کے چندے سے چل رہے ہیں۔ بیرون ممالک سے فنڈز لینے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ویسے بھی بیرون ملک سے فنڈز لینا کوئی جرم نہیں ہے اگر جرم ہے تو وطن عزیز میں غیر ملکی فنڈنگ سے سینکڑوں کی تعداد میں جو این جی اوز اسلام اور پاکستان کی نظریاتی اساس و اقتدار کے خلاف کام کررہی ہیں، ان کے خلاف اقدامات کیوں نہیں اٹھائے جارہے ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا لیکن اگر حکومت ان کی مدت ملازمت میں توسیع دینا چاہے تو کیا وہ توسیع نہیں لیں گی؟ ۔ دوسروں پر الزامات دھرنے سے پہلے ہمیں اپنی دو عملی پر بھی غور کرناہو گا، واجپائی نے پاکستان کا دورہ کیا اسکے بعدکارگل ہو گیا، مودی کے دورہ کے بعد سانحہ پٹھان کوٹ ہو گیا باچاخان یونیورسٹی پشاور کے سانحہ کے بعد ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر بھی نظر دوڑانے کی ضرورت تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…