کراچی (نیوزڈیسک) رینجرز کے ہاتھوں گزشتہ شب گرفتار ہونے والا لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر جان بلوچ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے 5شرائط پر وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے ۔عزیر بلوچ کا کہنا ہے کہ اس نے سیاسی جماعت کے کہنے پر قتل اور اغوا کی وارداتیں کی ہیں ۔شرائط میں عزیر بلوچ کا کہناہے کہ لیاری میں مقیم اس کے خاندان کے افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ساتھ ہی اس کے اہل خانہ کو بیرون ملک بھجوانے کا انتظام کیا جائے ۔واضح رہے کہ عزیر بلوچ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاچکے ہیں ۔اس سے پہلے عزیر بلوچ کو جعلی دستاویزات پر دبئی جاتے ہوئے انٹرپول نے سال2014میں گرفتار کیا تھا ۔عزیر بلوچ کو پاکستان کی تحویل میں لینے کے لیے سندھ پولیس کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ کی سربراہی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی کھارادر زاہد حسین پر مشتمل ٹیم دبئی گئی تھی تاہم وہ ٹیم ناکام رہی تھی ۔ جبکہ عزیربلوچ کوکراچی میں داخل ہونے پررینجرز نے گرفتارکرکے 90روز کاریمانڈحاصل کرلیاہے ۔
عزیربلوچ ایک بڑی سیاسی جماعت پربجلی گرانے کیلئے تیارہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟



















































