کراچی (نیوز ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے اور اب بہت سے پردہ نشینوں کے نام بھی سامنے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نبیل گبول نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 روز میں عزیر بلوچ کے بیان کی ویڈیو منظرعام پرآ جائے گی، عزیر بلوچ نے شرجیل میمن کے خلاف بھی بیانات ریکارڈ کرا دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کو 6 ماہ پہلے گرفتار کر لیا گیا تھا جسے گزشتہ رات اسلام آباد سے کراچی لایا گیا اور گرفتاری کی تصاویر کراچی ائیرپورٹ ٹرمینل ون پر جھاڑیوں کے قریب لی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ، زرداری، فریال تالپور کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کا سارا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے اور اس گرفتاری سے کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے