کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کہیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف بیانات کا ردعمل تو نہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پوچھا جائے کہ عزیر بلوچ اب تک کس کے پاس تھا، عزیر بلوچ کی گرفتار کہیں چوہدری نثار کے خلاف بیانات کا درعمل تو نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، سندھ کے لئے پہلے بھی تکالیف برداشت کیں اور آئندہ بھی کریں گے۔میئر کے اختیارات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ 15 فروری تک تمام یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں کے نو منتخب نمائندے اپنا حلف اٹھا لیں گے تو اس کے بعد میئر کو اختیارات بھی مل جائیں گے۔دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری سے پیپلز پارٹی کو کسی قسم کے خدشات لاحق نہیں ہیں، وہ پہلے پی پی کا جیالا تھا لیکن پھر پارٹی نے اس سے اظہار لاتعلقی کر لیا تھا۔