بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جسٹس جاوید اقبال کے سوتیلے بھائی کو سزائے موت

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور کی ایک عدالت نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کے الزام میں ان کے سوتیلے بھائی اور اس کے دو ساتھیوں کو دو دو مرتبہ سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔جسٹس جاوید اقبال کے والدین ملک عبدالحمید اور زرینہ بی بی کو سنہ 2011 میں لاہور کینٹ کے علاقے کیولری میں ان کے گھر پر قتل کر دیا گیا تھا۔دوہرے قتل کے الزام میں جسٹس جاوید اقبال کے بھائی نوید اقبال اور اس کے دو ساتھیوں امین علی اور محمد عباس کو گرفتار کیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نسیم احمد ورک نے دوہرے قتل کے مقدے کا فیصلہ سناتے ہوئے تینوں مجرموں کو دو دو مرتبہ سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔نوید اقبال کی گرفتاری کے بعد پولیس نے بتایا تھا کہ ’ملزم نوید اقبال آئی بی کا سابق ملازم ہے اور بہت عرصے سے بے کار تھا۔ ملزم کا پورا خاندان اس کی حرکتوں کی وجہ نالاں رہتا تھا اور ان کے بہن بھائی اپنی عزت بچانے کے لیے اس سے ملنا جلنا چھوڑ چکے تھے۔ ملزم نے لوگو ں سے قرضے لے رکھے تھے اور قرض خواہ تقاضہ کرتے تھے جس کی وجہ سے اس نے اپنے ہی والدین کو قتل کرکے رقم لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔‘پولیس کے مطابق ملزم نے شاہدرہ کے رہائشی الیکٹریشن عباس اور اس کے ایک رشتہ دار کو اپنے ساتھ ملایا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نوید اقبال بلوچستان پولیس میں بطور سب انسپکٹر بھرتی ہوا تھا اور پھر اس نے انٹیلجنس بیورو میں تبادلہ کروا لیا تھا۔وہ آئی بی سے مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے برطرف ہوچکا تھا



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…