چکوال(نیوز ڈیسک)چکوال کے قصبہ تترال میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے دو خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق قصبہ تترال کے گھر میں باورچی خانہ میں گیس کے چولہے سے لیکچ کے باعث دھماکا ہوگیا جس سے گھر میں موجود دوخواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں