کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،لیاری میں گینگ وار کے متعدد اڈے مسمار کردئیے ، جن میں کچھ جلا دئیے جبکہ ملزمان اڈے چھوڑ کر فرار ہوگئے،ادھر شاہ فیصل سے4جواری گرفتارکئے گئے۔کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے متعدد اڈے مسمار کر دیئے۔پولیس کے مطابق گینگ وار ملزمان اڈے چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں، ملزمان کو دوبارہ قدم جمانے نہیں دیا جائے گا۔پولیس نے بغدادی، چاکیواڑہ، میراں ناکہ، سنگولین، پھول پتی لین، شاہ بیگ لین اورعلی محلہ میں گینگ وار کے اڈے مسمار کر دیئے جبکہ کچھ اڈوں کو جلا دیا گیا، مسمار کئے گئے اڈوں پر گینگ وار شیراز کامریڈ گروپ اور آصف مٹھل گروپ کے ملزمان قابض تھے۔دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہ فیصل نمبر 4 سے 4 جواری گرفتار کرلیا ہے۔