کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ کام دھونس اور دھمکیوں سے نہیں کام کرنے سے چلے گا ، اختیارات نہ ملے تو شہر کو صاف کرنے کیلئے خود ہی نکل کھڑے ہونگے۔متحدہ کے نامزد میئر نے ان خیالات کا اظہار ایک لیکچر کے دوران کیا ،کورس کا عنوان بلدیاتی حکومتیں تھا،جس کے کلاس میں موجود افراد دراصل ایم کیو ایم کے منتخب بلدیاتی نمائندے تھے۔وسیم اختر نے منتخب نمائندوں پر واضح کردیا کہ دھونس دھمکی سے نہیں، اب کام سے ہی بات بنے گی، نمائندے عوام کے خادم بن کر رہیں،ان کا مزید کہناتھا کہدوسری سیاسی جماعتیں بھی ایم کیوایم کی تربیتی نشستوں سے سبق سیکھیں۔میڈیا سے گفتگومیں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگر اختیارات نہ ملے تو خود ہی صفائی کے لیے نکل کھڑے ہونگے، اختیارات کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا تو نہیں گھبرائیں گے