منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

رینجرز اختیارات میں مزیدتوسیع ،انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتیں،کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) وزارت داخلہ حکومت سندھ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کے لئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں رینجرز اختیارات میں مزید 60 دن کی توسیع کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن کیا جائے گا۔ وفاق کے رینجرزکو دیئے گئے خصوصی اختیارات سندھ حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں رینجرز کو دوبارہ دیئے گئے اختیارات کی مدت ختم ہونے میں صرف 2 ہفتے باقی رہ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ میں رینجرز کو خصوصی اختیارات تو دے دیئے مگر سائیں سرکار روڑے اٹکانے سے باز نہیں آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے رینجرز کو اختیارات تفویض ہوچکے ہیں مگر سندھ حکومت نے ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا حالانکہ رینجرز کے خصوصی اختیارات مدت ختم ہونے میں صرف 13روز باقی رہ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ صوبائی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث خدشہ ہے کہ رینجرز اختیارات کا تنازع شدت اختیار کرجائے گا ۔دوسری جانب سندھ حکومت رینجرز کی جانب سے گرفتار ملزموں کی 19 سے زائد جوائنٹ انٹروگیشن ٹیمیں تشکیل دینے میں بھی پس و پیش سے کام لے رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دو ہفتے قبل سمری وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کو ارسال کی تھی جسے وزیر اعلی سندھ کو بھیجا جانا تھا سمری کی منظوری ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے ادھر انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتوں کی سمری بھی التوا کا شکار ہے ۔سندھ اپیکس کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں نئی خصوصی عدالتیں بنانے کا فیصلہ ہوا تھا۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…