اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں سول وملٹری تعلقات میں ہمیشہ اتارچڑھاﺅآتے رہے ہیں ۔موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کووزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف کے عہدے پرفائزکیاتھاجب کہ ان کی مدت ملازمت میں ابھی 10ماہ باقی ہیں توانہوں نے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کااعلان کردیاجبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیلڈمارشل جنرل ایوب خان کی مدت ملازمت میں وزیراعظم فیروزخان نون نے توسیع دی تھی ۔فیروزخان نون کاتعلق سرگودھاسے تھا۔