کراچی(نیوزڈیسک)جناح اسپتال کراچی میں کرپشن کے الزام میں زیر حراست ڈاکٹر عاصم حسین کا نفسیاتی علاج شروع کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کو میڈیکل بورڈ کی تجویز کردہ دوائیں بھی دی جارہی ہیں۔کراچی کے جناح اسپتال کے وارڈ نمبر پانچ کی سربراہ پروفیسر رخسانہ ستار نے ڈاکٹر عاصم کا طبی معائنہ کیا، جس کے بعد ان کی سائیکو تھراپی کا آغاز کردیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم کے کئی ٹیسٹ کے رزلٹ تاحال نہیں آسکے ہیں۔ ڈاکٹر رخسانہ ستار پانچ رکنی میڈیکل ٹیم میں شامل ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق تمام ٹیسٹ کے رزلٹ آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ مزید علاج معالجہ کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔