اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے گوادر کی بندرگاہ کو فول پروف بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے پاک بحریہ کی مزید دو میرینز بٹالین تعینات کی جائیں گی ، یہ میرینز سمندر اور خشکی دونوں جگہوں پر سکیورٹی فراہم کریں گی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق گوادر پورٹ کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ نے مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں دو میرینز بٹالین تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد میرینز بٹالین تعینات کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ اس وقت پاک بحریہ کی ایک میرنز بٹالین گوادر پورٹ کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوی میرینز سمندر اور خشکی دونوں جگہوں پر گوادر پورٹ پر سکیورٹی فراہم کرے گی