لاہور( نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور الیکشن کمیشن کے سخت انتباہ کے باوجود انٹر ا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والے رہنماﺅں کی طرف سے گروپ بندی اور ایک دوسرے کیخلاف پراپیگنڈامہم زورو شور سے جاری ہے ۔انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار وں نے باضابطہ اعلانات شروع کر دئیے ہیں جس کےلئے بھرپور مہم بھی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں رہنما خفیہ اجلاس بلا کر اپنی حکمت عملی طے کر رہے ہیں اور کارکنوں کو بھی اپنی طرف راغب کیا جارہا ہے ۔ دوسری طرف عمران خان اور پارٹی کے الیکشن کمیشن کے سخت انتباہ کے باوجود رہنما نہ صرف اپنے مد مقابل کے خلاف منفی پراپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں بلکہ الزامات بھی عائد کئے جارہے ہیں ۔