منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں دہشت گردی کیوں ختم نہیں ہورہی؟ پاک فوج نے اہم سوال کا جواب دیدیا

datetime 24  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کے لئے پورے معاشرے اوراداروں کومل کرکام کرنا ہوگایہ کسی ایک ادارے کے کام سے ختم نہیں ہوگا۔پشاورمیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس میں باچا خان یونی ورسٹی حملے کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت اور ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کی نشاندہی کےلئے آنکھیں کھلی رکھیں اوراردگرد کے بارے میں آگاہ رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے مقاصد کو شکست دینی ہے اورانہیں کامیاب نہیں ہونے دینا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے 2016 کو دہشت گردی کے خاتمے کا سال قراردینے کے بارے میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اس کام کے لئے پرعزم ہیں۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جبکہ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے کام جاری ہے۔ ان کا کہناتھا کہ جب کوئی حملہ ہوتا ہے توکمزوریوں کی نشاندہی بھی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں نے ایسے بہت سارے حملوں کو ناکام بھی بنایا ہے جن میں ایک حملہ تواسی علاقے میں کیا جانا تھا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…