مظفر گڑھ (نیوزڈیسک)ڈیرہ غازی خان روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مظفرگڑھ میں ڈیرہ غازی خان روڈ پر نور کبڑا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے مخالف سمتے سے آنے والی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 5 افراد موقمع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 خواتین ، 2 مرد اور1 بچہ شامل ہے اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے ٹرالر کے ڈرائیور کو موٹر سائیکلیں نظر نہیں آئیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔