لاہور(نیو زڈیسک)خادم اعلی پنجاب کی زندگی کا ایک اور رخ بھی عوام کے سامنے آگیا اور وہ یہ کہ وہ اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود اپنی صحت اور فٹنس کا بھی بھرپور خیال رکھتے ہیں اورخوب ورزش کرتے ہیں ۔انکا کہنا ہے کہ خواہ کتنی بھی مصروفیت ہو اپنے لیے کچھ وقت ضرور نکالنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر وزیر اعلی پنجاب کی ایک ایسی تصویر دیکھی جاسکتی ہے جس پروہ ٹریک سوٹ پہنے اپنی روایتی دلجمعی سے ورزش میں مصروف ہیں ۔ تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے بے پناہ مصروفیات کیباوجود وزیر اعلی صحت پر بھی توجہ مبذول رکھتے ہیں ۔وزیر اعلی نے اپنی تصویر کیساتھ لکھا ہے کہ آپ زندگی میں خواہ کتنے ہی مصرف کیوں نہ ہوں ، روزانہ ورزش کیلئے وقت ضرور نکالیں ۔اصل اوربنیادی چیز مستقل مزاجی ہے۔