اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں پر دھند کا راج ہے ، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہا جبکہ جڑواں شہروں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم انتہائی سرد ہے اور جڑواں شہر شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جمعہ کی رات دس بجے سے معطل رہا ، اندرون و بیرون ملک جانے والی 35 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ آٹھ پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، فلائٹ انکوائری کے مطابق مسافر ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کر لیں۔ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم کی موجودہ صورتحال آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید چند روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں ، پشاور ڈویڑن اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز راولپنڈی اسلام آباد میں درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، دیامر میں منفی سات ، سکردو میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ دھند کی وجہ سے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 4 پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں۔پشاور کی فضاوں میں بھی دھندچھائی رہی۔ موٹر پولیس کے مطابق ایم ون پرپشاورٹول پلازہ کے قریب حد نگاہ 40 سے 50 میٹر رہی، دوسری جانب دھند کی وجہ سے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آنے والی 4 پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی اور شارجہ سے پشاور آنے والی پروازیں 2، 2 گھنٹے، جبکہ دوحہ اور شارجہ سے نجی ائیر لائیز کی پرواز یں تقریبا 6،6 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئیں۔اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختون خوا کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقے مزید چند روز دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ ماہرین کہتے ہیں دھند کی وجہ موسم سرما میں بارش کا کھل کر نہ برسنا ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں اگلے ہفتے کے وسط میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کی نوید تو سنائی ہے جس کے بعد دھند کا موجودہ سلسلہ چھٹنے لگے گا تاہم کھل کربرکھا برسنے میں بھی بہت دیر باقی ہے۔بارشیں اگلے ماہ کے درمیان یا آخر پر ہوں گی یامارچ میں ہوں گی جس کی وجہ سے موسم سرما مارچ کے آخر تک جائے گا۔دھند کا موجودہ سلسلہ ابھی 3 سے 4 روز جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کویہ مشورہ دیاہے کہ اس ویک اینڈ پرسفر رات کی بجائے دن میں کریں



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…