اسلام آباد(نیوزڈیسک )چارسدہ میں دہشت گردی کے بڑے واقعہ کے بعد حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پنجاب پولیس نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پنجاب یونیورسٹی میں مشق کی۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے اچانک فلیگ مارچ اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے تربیتی مشق کا مظاہرہ کیا گیا۔مشق میں محکمہ انسداد دہشت گردی، پولیس رسپانس یونٹ، کوئیک رسپانس یونٹ کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی حصہ لیا۔