اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ واپڈا زکواۃ سے نہیں چلتا اورنہ ہی یہ مفت کامال ہے ، نندی پورپاورپراجیکٹ میں ایک پائپ کی بھی کرپشن نہیں ہوئی،واساحیدرآبادسوا ارب روپے اداکرے اور47غیرقانونی کنکشن کوقانونی بنائے معاملہ حل ہوجائیگا،ایم کیو ا یم ثالثی کاکرداراداکرناچاہتی ہے تو کوئی اعتراض نہیں۔منگل کوسینیٹ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے سینیٹرکرنل ریٹائرڈطاہرحسین مشہدی کے نندی پورپاورپراجیکٹ میں دیگرپلانٹس کی نسبت مہنگی بجلی کی پیداوار اور سینیٹرمیاں محمدعتیق کی جانب سے واساحیدرآبادکی بجلی کومنقطع کرنے سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس کاجواب دیتے ہوئے وزیرمملکت عابدشیرعلی نے کہاکہ نندی پورپاورپراجیکٹ ناکارہ ہوچکاتھا 33ارب روپے ڈوب رہے تھے ہماری حکومت نے ان کوبچایا اس منصوبے کاپی سی ون 58ارب کاتھا ہم نے 51ارب روپے خرچ کئے ہیں منصوبہ اسی رقم کے اندررہیگا انہوں نے کہاکہ نومبرمیں پراجیکٹ 10.25روپے کلو واٹ جبکہ اب 8.33روپے پرپیداوار دے رہاہے منصوبے سے 300میگاواٹ بجلی مل رہی ہے اس کی پیداواری صلاحیت44 فیصد ہے معاملے کی انکوائری کاحکم سپریم کورٹ نے بھی دیا ہے اورنیب بھی تحقیقات کررہاہے ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ واپڈا زکواۃ سے نہیں چلتا اورنہ ہی یہ مفت کامال ہے سندھ حکومت نے63ارب روپے دینے ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں صوبائی وزیرخزانہ بھی آئے فیصلہ کیا گیا کہ چار ارب روپے چھوڑ دیئے جائیں گے اورباقی پیسے ادا کئے جائیں گے وعدے کے باوجود بھی ایک روپیہ نہیں ملا انہوں نے کہاکہ حیسکو سے واسا کی مد میں سوا ارب روپے لینے ہیں انہوں نے سنتالیس غیرقانونی کنکشن لگائے تھے ہم نے انہیں اٹھارہ ملین کاڈیمانڈنوٹس بنادیا کہ آپ ان کنکشن کوقانونی بنالیں لیکن وہ ڈیمانڈ نوٹس بھرنے کی بجائے کورٹ چلے گئے عدالت نے کنکشن بحال کیا ایم کیوایم اگراس کمیٹی میں خود شامل ہوجائے یاثالث کاحصہ بنناچاہے تو ہمیں خوشی ہوگی معاملہ صرف پیسوں کاہے پیسے دیدیئے جائیں تومعاملہ ختم ہوجائیگا۔
واپڈا زکواة سے چلتاہے نہ ہی یہ مفت کامال ہے،عابدشیرعلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































