بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی : پولیس اور رینجرز کی کاروائیاں، 4 مشتبہ افراد گرفتار

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کاروائیاں کرکے ایک ملزم گرفتار جبکہ 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سلیم محمود آباد کے علاقے میں متعدد بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائمز متعددکی وارداتوں میں ملوث ہے،ملزم دکانداروں کو بھتہ نہ دینے پر تیز دھار آلے سے نقصان پہنچانے کی دھمکی دیتا تھاملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بھتہ کی رقم 5900روپےبھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پرانی سبزی منڈی میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا ،جس کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق 3 ملزمان کو خواجہ اجمیر نگری میں عوام کی جانب سے وہاں پر موجودپولیس اہلکاروں کے حوالے کیا گیا،شہریوں کا کہنا تھا کہ3 تینوں افراد لوٹ مار کررہے تھے۔تاہم تھانے میں ملزمان کے خلاف کوئی مدعی نہیں آیا،نہ ہی مشتبہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ یا غیر قانونی چیز برآمد ہوئی ہے،مشتبہ ملزمان کم عمر ہیں اور ان کے کا مجرمانہ بیک گراﺅنڈ بھی نہیں ہے،تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…