کراچی(نیوزڈیسک) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی میں پارکنگ ایریا بنانے کا سنگ بنیادرکھتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ف) کی ممبر اسمبلی نصرت سحر عباسی کی فرمائش پر ارکان اسمبلی کے رہائشی کمپلیکس میں بیوٹی پارلر اور مردوں کے لئے سیلون بنایا جائیگا۔ آغا سراج درانی کے چٹکلے کے بعد خواتین ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں اور سندھ حکومت کو عیاشیاں سوجھ رہی ہیں۔ نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی جھوٹ بول رہے ہیں انہوں نے کوئی فرمائش نہیں کی۔ آغا سراج درانی سے سندھ اسمبلی میں بدلہ لونگی۔انہوں نے کہاکہ میں نے توسندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کوان کی نااہلی پرمستعفی ہونے کامطالبہ کیاتھااس پربھی عمل کیاجائے ۔