اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مظفرآباد میں ہزارہ سے تعلق رکھنے رکھنے والے لوک فنکار شکیل اعوان کو 11 دیگر فنکاروں سمیت لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔شکیل اعوان گزشتہ شام محفل موسیقی کے لیے طارق آباد آئے تھے،انتظامیہ نے بغیر اجازت لاﺅڈ اسپیکر کا استعمال کرنے پر انہیں گرفتار کرلیا۔تاہم بعد میں شکیل اعوان کی جانب سے باقاعدہ معافی نامہ داخل کرنے اور ضمانتی مچلکے جمع کرادیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق شام تک خصوصی عدالتوں سے ان کی ضمانت منظور ہوجائے گی۔