پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواکی تمام سیاسی جماعتیں پاک چائنہ اقتصادی راہداری کومغربی روٹ کی تعمیر پر یکساں موقف اپنانے پرمتفق ہوگئیں اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اعلان کیاہے کہ خیبرپختونخوا کو راہداری میں اسکاحصہ نہیں دیاجاتا تو اس شاہراہ کو اپنے صوبے سے نہیں گزرنے دینگے اور وفاق جان لے کہ ہم اپناحق صرف چھیننےں گے نہیں بلکہ راہداری اگرہماری نہ ہوئی توکسی کی بھی نہیں ہونے دینگے۔پشاورمیں پختونخوااولسی تحریک کی جانب سے منعقدہ راہداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاکہ ہمیشہ بتایاجاتاہے کہ پوری ریاست ایک فیڈریشن ہے لیکن جب وقت آتاہے تو بڑا بھائی سب کچھ ہڑپ کرلیتاہے اور ہم سے پوچھناتک گنوارانہیں سمجھتااورجب ہم اپنے حق کےلئے آوازاٹھاتے ہیں توہمیں غدارکہہ کر خامو ش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے بڑے بھائی کو اپنارویہ تبدیل کرناہوگاکیونکہ بڑے بھائی کو ملک سے کوئی ہمدردی نہیں وہ صرف جی ٹی روڈکے وزیراعلیٰ ہیںپرویزخٹک نے بتایاکہ وفاق یہ جان لے کہ راہداری اور سڑک میں فرق ہوتاہے ہمیں صرف سڑکوں پر نہ ٹرخایاجائے موٹروے تومیں اپنے فنڈسے بھی بناسکتاہے وہ تین رویہ ہویاپچاس رویہ،ہمیں خیبرپختونخوامیں راہداری کا مغربی روٹ چاہیئے جہاں پر ایل این جی پائپ لائن، ریلوے،فائبرآپٹک،بجلی،گیس اور دیگر لوازمات موجود ہوں وفاق ہمیں بچہ سمجھتاہے لیکن ہم بچے نہیں ہیں اگرہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تو اس شاہراہ کو اپنے صوبے سے کسی بھی صورت گزرنے نہیں دینگے پھرجہاں ان کی مرضی ہو وہاں سے گزارے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں اکیلاان کے مقابلے میں کافی ہوں اگرکسی نے میراساتھ نہ دیا تو پھر بھی میں اپنے صوبے کے حقوق کی جنگ لڑونگاخیبرپختونخوا مغربی اقتصادی راہداری کی تعمیر چاہتاہے لیکن وفاق ہمارے مفادات ہڑپ کرناچاہتاہے ان کو خیبرپختونخواسے کوئی سروکارنہیں دعاہے کہ ہمارے مفادات ان کو نصیب نہ ہوں اور ان لوگوں نے اقتصادی راہداری کے حوالے سے جوتماشاشروع کررکھاہے وہ بندہوجائے ۔ انہوں نے کہاکہ 28مئی کو آل پارٹی کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے ہمیں یقین دلایاتھاکہ مغربی روٹ کی تعمیر سب سے پہلے ہوگی اور مغربی روٹ صرف سڑک نہیں بلکہ ایک جامع راہداری ہوگی لیکن بدقسمتی سے ڈیرہ اسماعیل خان سے لیکرہری پور تک آج تک ایک اینٹ بھی نہیں لگی ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کافون آیاتھا کہ سید عالم محسود آپ کو غلط معلومات فراہم کررہاہے وہ چھ جنوری کو پشاور آرہے ہیں اورمیں نے انہیں بتادیاہے کہ اگر ہمارے پاس معلومات غلط ہیں تو پھرآپ صحیح معلومات فراہم کردیں14دسمبرکومیں نے وزیراعظم کو خط لکھاتھا کہ اقتصادی راہداری کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں لیکن آج تک کوئی جواب نہیں دیاگیا جسکے بعد مجھے میڈیاجاناپڑا اور آج احسن اقبال کہہ رہاہے کہ آپ کو میڈیاکے سامنے یہ باتیں نہیں کرنی چاہیئے وفاق اقتصادی راہداری کے حوالے سے ہمارے بنیادی مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے پورے معاہدے کو منظرعام پر لائے وفاق معاہدے کو چھپارہاہے اس معاہدے کو آج تک اسمبلی ،سی سی آئی یاکسی بھی دیگرفورم پر نہیں لایاگیاہے اور لگتاہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال کالی ہے۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اپنی تقریرکے دوران وضاحت کی کہ اقتصادی زون کے حوالے سے ہمارے اعلانات جھوٹ نہیں حقیقت پرمبنی ہیں اوراب وہ دورگزرچکاہے کہ جب خالی خولی نعروں سے عوام کو ٹرخایاجاتارہا۔اقتصادی زون کے جواعلانات کئے گئے ہیں اس کو ہر صورت پوراکیاجائے گا اگر ضرورت پڑی تو خیبرپختونخواکے عوام کو روزگارفراہم کرنے کےلئے پورابجٹ بھی لگاﺅنگا۔قبل ازیں تقریرکے دوران پختونخوااولسی تحریک کے چیئرمین سید عالم محسود نے بتایاکہ وزیراعظم کا28مئی کااعلان جھوٹ پرمبنی ہے مغربی روٹ کےلئے بجٹ میں ایک پائی بھی مختص نہیں کی گئی ہے 28مئی کو وزیراعظم نے تمام پختونوںکوجتنابےوقف بنایاتاریخ میں ایساکبھی نہیں ہوا ژوب مغل کوٹ روٹ اقتصادی راہداری کا حصہ نہیں ہے پاک چائنہ اقتصادی راہداری پرپندرہ ہزار ارب روپے خرچ ہونگے اور اس سے پچاس ہزار ارب کی سرمایہ کاری آئیگی تقریب کے دوران قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاﺅ ،جماعت اسلامی کے سیدگل ،عوامی ورکرزپارٹی کے فانوس گجر اورسپیکراسدقیصرنے مغربی روٹ کی تعمیر اورصوبے کے حقوق کےلئے متحدہوکر جدوجہد کا بھی عزم کیا۔