کولمبو (نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے جنوری کے پہلے ہفتے میں کولمبو کے دورہ کے دوران پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے سری لنکا کو فروخت کرنے کا معاہدے طے پانے کی توقع ہے۔ آئی ایچ ایس جینز ڈیفنس ویکلی کی رپورٹ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چین کے چینگ ڈو ائر کرافٹ انڈسٹری کوآپریشن کی جانب سے تیار کیا جانیوالا تھرڈ جنریشن لڑاکا طیارہ ہے۔ سری لنکا ائر فورس کمانڈر ائر مارشل گاجن بولاتھ سنہالہ کے نومبر میں دورہ پاکستان کے بعد انہیں ٹیکنیشنز اور پائلٹس کی ایک تجزیاتی ٹیم پاکستان بھیجنے کی دعوت دی گئی تھی۔ سری لنکا ائر فورس پہلے ہی چینی ساختہ کئی طیارے رکھتی ہے اور اب اپنی لڑائی کی استعداد بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس وقت جے ایف 17 تھنڈر طیارے صرف پاکستان ائر فورس اڑا رہی ہے