مری (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کاپروٹوکول ختم کرنے کا انتباہ،نوازشریف نے بلاتاخیر مثال قائم کردی، سیکورٹی والے ہاتھ ملتے رہ گئے،وزیر اعظم کا دورہ مری ¾ جی پی او کا افتتاح ¾سیڑھیوں پر بیٹھ کر خطاب کیا ،سکیورٹی حکام پریشان نہ ہوں ¾ اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں ¾نوازشریف کی تسلی، وزیر اعظم محمد نوازشریف نے جی پی او کی نئی تزئین شدہ عمارت کے افتتاح کے بعد سیڑھیوں پر بیٹھ کر خطاب کیا اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے بتایا کہ سیکورٹی سٹاف نے سیڑھیوں پر بیٹھ کر خطاب کرنے پر سیکورٹی کا معاملہ اٹھایا تو میں نے کہا کہ پریشان نہ ہوں میں اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں ۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوامیں پروٹوکول کے خاتمے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا تھا کہ وزیراعظم بھی اگر پشاور آئے تو ان کے لئے بھی ٹریفک نہیں روکی جائے گی اور نہ ہی حد سے زیادہ پروٹوکول دیاجائے گا۔