نئی دہلی (نیوزڈیسک)پاک بھارت تعلقات میں ایک اور نیا موڑ،نوازشریف کے بعد سب کی نظریں شہبازشریف پر،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک دورہ پاکستان کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے آئندہ ماہ کے مجوزہ دورہ بھارت کو زیادہ اہمیت حاصل ہوگئی ہے اور بھارتی میڈیا نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ شہباز شریف اپنے دورے میں ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے جس سے دونوں ملک مزید قریب آئینگے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوری کے آخری ہفتے میں شہباز شریف نئی دہلی آئینگے جہاں وہ نظام الدین اولیاءؒکے درمیان پر حاضری دینگے اور اہم رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرینگے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق نریندر مودی کے لاہور میں استقبال کے موقع پر بھی شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ رہے جبکہ مودی نے شہباز شریف کی تعریف بھی کی تھی ۔وہ ماضی میں بھی بھارت کے دورے کر تے رہے ہیں ۔