اوباڑو(نیوزڈیسک)اوباڑو میں تیرہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس اور مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار تیرہ سالہ لڑکی رضوانہ کے نانا حق نواز کے مطابق گاﺅں لال محمد جونو میں تین مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے اس دوران لڑکی کی والدہ گھاس لینے کھیتوں میں گئی ہوئی تھی ¾پولیس نے طبی معائنے کے لئے لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا ¾ پولیس نے اجمل جونو، ارشد جونو،زمان جونو سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار نے شروع کر دیئے