پشاور (نیوزڈیسک)پشاور کے قریب موٹروے پر ن لیگی ایم پی اے ثوبیہ خان ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ثوبیہ خان کی گاڑی کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب موٹروے پر شدید دھند کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو اداروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے لیگی ایم پی اے کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے میں ثوبیہ خان کی گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔