لاہور(نیوزڈیسک )سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنی سیاسی جماعت جسٹس و ڈیمو کریٹک پارٹی کی تنظیم سازی کےلئے چار وں صوبوں کادورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق افتخار محمد چوہدری کے قریبی ساتھیوں نے انہیں پنجاب سے آغاز کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں صوبوںکے دورے مکمل ہونے کے بعد صوبائی کنونشنز بلائے جائیں جس میں عوام کو پارٹی کے منشور سے آگاہی دی جائے ۔ ذرائع کے مطابق افتخار محمد چوہدری کی طرف سے مختلف سیاسی جماعتوں کی صاف کردار کی حامل شخصیات کو بھی پارٹی میں شمولیت کے لئے باضابطہ دعوت دی جارہی ہے تاہم حیرت انگیز طورپرانہیں اس سلسلہ میں کوئی بڑی کامیابی نہیں مل سکی ۔