لاہور(نیوزڈیسک)نواسی اوران کے شوہرکی دعوت ولیمہ،نوازشریف نے ”مودی“کے تحفے کی لاج رکھ لی،وزیر اعظم نواز شریف اپنی نواسی کے ولیمے میں پہنچے تو ان کی گلابی رنگ کی راجھستانی پگڑی کے بارے میں بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تحفے میں دے تھی جووزیر اعظم نوازشریف نے بلا تاخیر سر پر سجا لی۔وزیراعظم نواز شریف کی نواسی ، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساءاور ان کے شوہر راحیل منیر کے ولیمہ کی تقریب کا اہتمام اتحاد فارم ہاﺅس میں کیا گیا ہے ۔تقریب میںوزےراعظم نوازشرےف ، وزےراعلیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف ،وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن نواز ،حسین نواز ، وزیر اعلیٰ کے صاحبزادوں حمزہ شہباز ،سلمان شہباز ، وزیر اعظم کے سمدھی اسحاق ڈار ،سابق ضلع ناظم لاہور میاںعامر محمود ،رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز سمےت دےگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔ وزےراعظم نوازشرےف دعوت ولےمہ کی تقرےب سے فارغ ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ جاتی امراءچلے گئے ۔