لاہور(نیوزڈیسک)لاہورمیں طالبہ سے اجتماعی زیادتی،مرکزی ملزم کے کن اعلیٰ شخصیات کے ساتھ تعلقات یا تصاویرہیں؟نام سامنے آگئے،مرکزی ملزم کی وزیر اعظم نواز شریف، حمزہ شہباز، پرویز ملک اور بلال یاسین کے ساتھ بھی تصویریں موجود ہیں، لاہور میں ایک اور افسوس ناک واقعے میں ملتان روڈ کے علاقے رانا ٹاو¿ن سے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کر کے اپر مال کے علاقے میں ایک ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ واقع کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تو اعلیٰ پولیس افسر بھی نیند سے جاگے۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی ملزم میاں عدنان ثناء اللہ نے اس کو اغواء کیا اور دوستوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی بیان قلمبند کرواتے ہوئے ڈھاریں مار مار کر روتی رہی اور انصاف کے لئے دہائی دیتی رہی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ خود کو صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا پی ایس او بتاتا ہے۔ جبکہ مرکزی ملزم کی وزیر اعظم نواز شریف، حمزہ شہباز، پرویز ملک اور بلال یاسین کے ساتھ بھی تصویریں موجود ہیں۔