جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

دورہ لاہورکیوںاور کیسے؟ نریندر مودی نے تمام افواہیں غلط ثابت کردیں،خود ہی سب کچھ بتادیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)دورہ لاہورکیوںاور کیسے؟ نریندر مودی نے خود ہی سب کچھ بتادیا،بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاہے کہ ان کادورہ لاہور اچانک تھا پہلے سے طے شدہ ہوتا تو تیاری کرکے جاتا،نوازشریف سے ملاقات بہت اچھی رہی ،اوردورہ لاہور کو بہت انجوائے کیا ،بھارتی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹوئیٹر پیغام میں نریندرامودی نے کہاکہ افغانستان سے واپسی پر بھارت جاتے ہوئے چونکہ پاکستان کے فضائی راستے سے جانا تھا اس لیے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا سوچا اورپھر کچھ دیر کے لیے لاہور میں رکا،بیان کے مطابق نریندرامودی نے کہاکہ ان کے دورہ لاہور کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانا ہے اورمستقبل قریب میں یہ ممکن ہوسکے گا،انہوں نے کہاکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کے انعقاد پر بات چیت کی تاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان حل طلب مسائل پر گفت وشنید کی جاسکے اوران مسائل کے حل کا راستہ نکالاجاسکے،بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے دورہ لاہور کو بہت انجوائے کیا آئندہ بھی مناسب وقت پر وہ پاکستان کادورہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…