لاہور(نیوزڈیسک)بھارتی وزیراعظم کا اچانک دورہ،اہم ترین وفاقی وزیر اصل بات زبان پر لے ہی آئے،حیرت انگیز انکشاف،وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے یہ حیرت انگیزانکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ طے شدہ نہیں تھا، صرف اڑھائی گھنٹے پہلے ”نریندر مودی “نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی۔ ایف بی آر کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر نریندر مودی کا دورہ لاہور طے شدہ نہیں تھا، دو اڑھائی گھنٹے پہلے کابل سے فون کر کے انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی۔ وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ نریندر مودی کے روئیے میں مثبت تبدیلی خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ایک دور تھا جب پاکستان کو ڈیفالٹر قرار دینے کی باتیں ہو رہی تھیں، مگر ہر گزرتے سال میں پاکستان معاشی میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی ٹیم کو ہدایت کی کہ لوگوں میں خوف کی فضاءپیدا کرنے کی بجائے سہولت دیکر ٹیکس اہداف کو حاصل کیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی خواہش کو فوراً قبول ہی کرلیاگیا اور صرف ڈھائی گھنٹے میں اس سرپرائز دورے کے تمام تر انتظامات کو بھی مکمل کرلیاگیا