اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

خفیہ اداروں کی رپورٹ،عمران خان نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی،نوازشریف کو انتباہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)خفیہ اداروں کی رپورٹ،عمران خان نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی،نوازشریف کو انتباہ،اتوارکوپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بغیر پروٹوکول کے کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے خیبر پختون خوا میں وی آئی پی کلچر ختم کردیا ہے اب اگر وزیراعظم نواز شریف بھی آئیں گے تو ان کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے۔اتوارکوکراچی ائیر پورٹ سے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے نام لیے بغیر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کے مطابق انہیں بھی دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ لاحق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیں۔انہوں نے کہاکہ وی آئی پی کلچرل اب ختم ہوناچاہئے، قوم وی آئی پی کلچرسے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نے وی آئی پی کلچرختم کردیا ہے، اب وزیراعظم بھی آئیں گے تو ان کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے۔عمران خان نے کہاکہ ماضی میں انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران ہم سے غلطیاں ہوئیں، ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے، اب پارٹی الیکشن میں انہیں نہیں دہرایا جائے گا اور کارکن اپنے قائدین کو خود منتخب کریں گے۔ اتوارکوپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بغیر پروٹوکول کے کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…