کراچی(نیوزڈیسک) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے ناظم آباد ،اورنگی ٹاو¿ن اورلانڈھی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارکر6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔