لاہور(ویب ڈیسک)لاہورمیں15سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کاکیس نیا ر±خ اختیارکر گیا،لڑکی کوماڈل بننے کا شوق تھا،مرکزی ملزم اسے ماڈل بنانےکا جھانسہ دےکرہوٹل لےکرآیا۔پولیس کاکہناہے کہ ملزم عدنان ثناءاللہ کی گرفتاری کے بعدہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ طالبہ کو ماڈل بننے کاشوق تھا،مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ نے اسے ماڈل بنانےکاجھانسہ دےکرمراسم استوار کئے،ملزم عدنان پہلے بھی ایسی وارداتیں کر چکا ہے،وہ اعلیٰ شخصیات کےساتھ تصاویر دکھا کر بھی لڑکیوں پر رعب جھاڑتا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایاکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں،حراست میں لیے گئے ملزموں کاڈی این اے ٹیسٹ بھی طالبہ کے ڈی این اےسے میچ کرایا جائےگا،تاکہ کسی بےگناہ کو ملوث ہونے سے بچایاجا سکے۔