اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی بزنس مین نے پاکستانی حکومت کو ’’ہائی جیک ‘‘کر لیا ,شیخ رشید

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف ’’ٹارزن ‘‘بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور مودی سے ملاقات کر کے اصل میں عسکری قیادت کو ’’پیغام ‘‘دیا ہے ‘بھارتی بزنس مین نے پاکستانی حکومت کو ’’ہائی جیک ‘‘کر لیا ہے ‘حکمران ثابت کر نا چاہتے ہیں وہ فوج کی مر ضی کے بغیربھی بھارت سے معاملات حل کرسکتے ہیں ‘نوازشر یف اور نر یندری مودی ملاقات ’’اچانک ‘‘نہیں امر یکہ کی مر ضی سے طے شدہ ہوئی اور اسکے نتائج کیا نکلیں گے آنیوالے دنوں میں سب کچھ سامنے آجائیگا ‘پاکستان میں جمہو ریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ قائم ہو چکی ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عسکری علاقے بھی وزیر اعظم نوازشر یف اور نر یندرمودی کے در میان ہونیوالی ملاقا ت کے حوالے سے ضرور جائزہ لے رہے ہوں گے مگر وہ بارے میں کیا کر یں گے وہ توان سے ہی پوچھا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی حکومت ملکی مفاد ات نہیں بزنس کو تر جیح دے رہے ہیں اور نر یندری مودی سے ملاقات کے ذریعے نوازشر یف نے فوج کو بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی ہے ا س سے نوازشر یف کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت کی تاریخ اس بات کا ثبوت ہے وہ اہم معاملات پر قومی ادارو ں نے صرف اپنے قر یبی لوگوں سے ہی مشاورت کرتے ہیں اس لیے بھارتی وزیر اعظم سے جاتی عمرہ میں ملاقات کے دوران بھی نواز شر یف اور انکے قر یبی لوگ ہی موجود نظر آئے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…