جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر عشرت العبادکے گورنرکے عہدے پر 13 سال مکمل

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(ویب ڈیسک)ڈاکٹر عشرت العباد خان کے گورنر کی حیثیت سے 13 سال مکمل ہوگئے۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد لمبے عرصے تک گورنر کے عہدے پر رہنے والے دنیا کے تیسرے گورنر بن گئے ہیں۔ڈاکٹر عشرت العباد کو27 دسمبر 2002 کو صوبہ سندھ کے 31 ویں اور سب سے کم عمر گورنر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ ڈاکٹر عشرت العباد کو انتظامی صلاحیتیوں، سیاسی و انتظامی تدبر، معاملہ فہمی اور نرم مزاجی کی وجہ سے شہرت حاصل رہی ہے۔انہوں نے گورنر سندھ کی حیثیت سے کئی مرتبہ سیاسی و مذہبی تنازعات اور ڈیڈلاک ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ صومالی قزاقوں سے مرچنٹ نیوی عملے کو رہائی دلوانے میں اہم خدمت پر انہیں بین الاقوامی پذیرائی بھی ملی ۔مستحق نامور شخصیات کے لئے لیجنڈ ٹرسٹ کا قیام، باغ ابن قاسم ، ترقیاتی کاموں ،جامعات میں تحقیق و تدریس کے شعبوں میں مثالی ترقی کے لئے اقدامات پر بھی انہیں خاصی شہرت حاصل ہوئی۔ملک میں مثالی خدمات پر انہیں اعلی ترین سول ایوارڈ نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔26 دسمبر2015کو ڈاکٹر عشرت العباد خان کو صوبہ سندھ میں 13سال کا طویل عرصہ گزارنے والے گورنر سندھ کا اعزاز حاصل ہواہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…