اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریحام خا ن نے کہاہے کہ میں نے غیرملکی شہریت اس لئے نہیں چھوڑی ہے کہ میرے بچوں نے وہاں تعلیم حاصل کرنی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرمیں غیرملکی شہریت چھوڑدوں توپھرقطاروں میں لگ کرویزے حاصل کرناپڑے گے ۔ریحام خان نے کہاکہ میرے بچے کامستقبل ابھی باقی ہے اورمیں نے اس کی شادی بھی کرنی ہے اورمیں بھی دادی بنناچاہتی ہوں ۔انہوں نے انکشاف کیاکہ عمران خان سے پارٹی کاکوئی رہنماءمخلص نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں ٹی وی نہیں دیکھتی نہیں ہوں کیونکہ میری مصروفیت بہت زیادہ ہوتی ہے اس لئے میں نے 10سال سے ٹی وی نہیں دیکھااورنہ میرے خاندان میں ٹی وی دیکھنے کاکوئی روایت ہے ۔